بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ کچھ ریاستوں میں انتخابات
سے قبل وہ تین طلاق کے معاملے کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک عوامی
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریبا 7.36 کروڑ مسلمان شادی شدہ
ہیں اور انہوں نے طلاق نہیں دی ہے۔ مشکل سے ایک فیصد مسلمان طلاق دیتے ہیں
لیکن مودی آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی فوائد کے لئے اپنے دل کی بات
کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔